سری لنکا جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز 29 جولائی سے

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم اگست، تیسرا ون ڈے 5 اگست، چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!