فیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے 10 کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ

زیورخ(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا نے رواں سال بہترین کھلاڑی کے ایوارڈکیلئے 10ناموں کو شارٹ لسٹ کردیا ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو اور لائن نل میسی کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا راج رہاتاہم برازیل کے ہیرونیمار جونیئر کو نظر انداز کردیاگیاہے ۔فیفا کے بہترین کھلاڑی کے لیے 10 کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے والے کروشیا کے لوکا موڈرچ بھی شامل ہیں۔عالمی کپ میں بیلجیئم کیلئے عمدہ کھیل پیش کرنے والے ایڈن ہیزارڈ اور کیون ڈی برون بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے ہیری کین بھی فہرست کا حصہ ہیں۔لیور پول کیلئے عمدہ کھیل پیش کرنے والے مصر کے محمد صالح بھی فہرست کا حصہ ہیں لیکن پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین سٹار فارورڈ نیمار اس فہرست میں جگہ نہ بنا سکے ۔پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اپنے ملک کو تو عالمی کپ میں کچھ خاطر خواہ کامیابیاں نہ دلا سکے لیکن انہوں نے 54 لیگ مقابلوں میں اتنے ہی گول سکور کر کے ایک اور سال کو یادگار بنایا اور ان کی اس کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے لگاتار تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے کے ساتھ ساتھ کلب ورلڈ کپ بھی جتوایا۔جن 10کھلاڑیوں کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں کرسٹیانو رونالڈو، لائنل میسی، کیون ڈی برون، ایڈن ہیزرڈ، اینٹوئن گریزمین، ہیری کین، لوکا موڈرچ، کائلیان ایمباپے ، محمدصالح اور رافیل ویرین شامل ہیں۔

error: Content is protected !!