ویمنز ہاکی ورلڈکپ :سپین نے جنوبی افریقہ کو 7-1سے ہرادیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ویمنز ہاکی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں سپین نے جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے دی جبکہ آئرلینڈ نے بھارت کو ہرادیا۔تفصیلات کے مطابق گروپ سی کے میچ میں سپین کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو آؤٹ کلاس کیا ،کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں ملنے والے پنلٹی کارنر پر ریرا زوریگی نے گول کرکے سپین کو برتری دلادی اور پہلے ہی کوارٹر میں کھیل کے 11ویں منٹ میں برٹا بوناسٹرے نے سپین کی طرف سے دوسرا گول کیا ۔تیسرے کوارٹر میں کھیل کے 35ویں منٹ میں جنوبی افریقہ کی کارالی بوٹس نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے سپین کی برتری ایک گول کم کردی تاہم 2منٹ بعد ہی سپین کی کارلوٹا پیچمے نے سپین کی طرف سے تیسر اگول کردیا اوراس کے 5منٹ بعد کارلوٹاپیچمے نے ایک اور گول کرکے میچ کا سکورسپین کے حق 4-1کردیا۔تیسرے کوارٹرکے آخری منٹ میں سلواٹیلا نے گول داغ کر سپین کی برتری 5-1کردی ۔ ریرا زوریگی نے چوتھے کوارٹر میں کھیل کے 48ویں منٹ میں ملنے والے پنلٹی کارنرپر اپنادوسرا اور سپین کاچھٹاگول کیا ۔کھیل کے 55ویں منٹ میں برٹا بوناسٹرے نے پنلٹی کارنر پر سپین کیلئے 7واں گول کیاجبکہ یہ ان کا میچ میں اپنا دوسرا گول تھا۔گروپ بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو 1-0سے ہرادیا ،میچ کا واحد گول پہلے کوارٹر میں کھیل کے 13ویں منٹ میں آئرش فارورڈ اینا او فلنگن نے پنلٹی کارنر پر کیا۔

error: Content is protected !!