وین رونی لہولہان، میدان چھوڑنا پڑگیا


لاس اینجلس(سپورٹس لنک رپورٹ) کولاراڈو سے میچ میں وین رونی لہولہان ہو گئے جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑگیا۔امریکن فٹبال لیگ میں شریک برطانوی اسٹار پلیئر وین رونی گذشتہ دنوں کولاراڈو ریپڈز کیخلاف لہولہان ہوگئے، انھیں یہ چوٹ کسی حریف پلیئر سے ٹکرانے پر نہیں بلکہ ساتھی کھلاڑی لوشیانو ایکوسٹا کے پاس پر گیند تک پہنچے کی کوشش میں سلپ ہوجانے پر لگی، وہ حریف گول کیپر ٹم ہاورڈ کے سامنے پہنچ کر گر پڑے، جس سے ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا۔انجرڈ ہونے پر انھیں گرانڈ اسٹاف نے تولیہ فراہم کیا لیکن خون نہ روکنے پر انھیں میدان سے باہر ہی جانا پڑا، ان کی ٹیم ڈی سی یونائیٹڈ نے یہ مقابلہ 2-1 سے جیت لیا، رونی نے فاتح ٹیم کیلیے پہلا گول کھیل کے 33ویں منٹ میں بنایا۔

error: Content is protected !!