پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن نے روایتی کھیل کو فروغ دینے کیلئے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کبڈی لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔ 10اگست سے شروع ہونے والی لیگ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی ہر ٹیم میں دو انٹر نیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارباب نصیر احمد نے پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس کے تعاون سے کھیلی جانے والی لیگ14 اگست تک جاری رہے گی۔ آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں صوبے کے مختلف ضلاع کی ٹیمیں شامل ہیں ہرٹیم میں چار کھلاڑی متعلقہ ضلع جبکہ دوکھلاڑی صوبے کے کسی بھی ضلع سے اور دو کھلاڑی بین الاقوامی ہوں گے، ایسوسی ایشن کی جانب سے فاتح ٹیم کو50ہزار اور رنرز اپ ٹیم کو 25 ہزارروپے جبکہ بہترین دو کھلاڑیوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔