1000ٹیسٹ۔انگلش ٹیم منفرد اعزاز کل عبور کریگی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) دنیا میں کرکٹ کو متعارف کرانے والا ملک انگلینڈ بدھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے۔ بھارت کے خلاف یکم اگست سے ایجبسٹن میں انگلش کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ کا 1000واں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ پہلی ٹیم بن جائے گی۔ انگلستان نے مارچ 1877 میں آسٹریلیا کے ساتھ تاریخ کا اولین ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے روایتی حریف کینگروز اب تک آسٹریلیا 812 میچز کھیل کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اب تک کھیلے گئے 999 ٹیسٹمیں سے انگلینڈ نے 357 میں فتح حاصل کی ہے 297 ہارے جبکہ 345 بے تنیجہ ثابت ہوئے ہیں۔ ایجسٹن کا گرائونڈ اس تاریخی میچ کی میزبانی کرے گا۔ یہ اس کیلیے لکی گرائونڈ ہے۔ یہاں میزبان ٹیم نے 50 ٹیسٹ کھیل کر 27 میں فتح سمیٹی ہے۔ صرف 8 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 15 ڈرا ہوئے ہیں۔ بھارت کے خلاف ہوم سائیڈ ایجبسٹن میں بھارت کو کھیلے گئے چھ میں سے پانچ ٹیسٹ میں زیر کرچکی ہے۔ یہ بھارت کا مجموعی طور پر 523واں میچ ہوگا۔ انگلینڈ کے 1000 ویں ٹیسٹ کے یادگار موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انگلش بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز کو خصوصی سلور شیلڈ پیش کرے گی۔ چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر نے تاریخی موقع پر انگلش بورڈ کو مبارک باد دی ہے۔

error: Content is protected !!