عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے گا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ 30 سے35 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینا چاہتا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد اگلے چند روز میں ایک سال کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید شامل ہیں۔ کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے گذشتہ دنوں مشاورت مکمل کر لی تھی۔ اب سرفراز احمد کو بلاکر ان سے رائے لی جائے گی اور فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر احمد شہزاد اور عمر اکمل سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ رومان رئیس اور عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط کی جائے گی جبکہ سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ او وہاب ریاض کی بھی تنزلی ہوجائے گی۔گذشتہ ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر نوجوان کھلاڑیوں بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، حسن علی، شاداب خان اور فہیم اشرف کو ترقی ملنے کا امکان ہے۔توقع ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کررہا ہے۔ یکم اگست سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملازمین کی بھی تنخواہوں میں اضافہ کررہا ہے اور کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیئر کھلاڑی کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک،اظہرعلی، یاسر شاہ بدستور اے کٹیگری میں رہیں گے جبکہ شان مسعود، عثمان شنواری، صاحبزادہ فرحان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

error: Content is protected !!