حارث قاسم نے ہانگ کانگ جونیئر سکواش چمپئن شپ انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب کے جونیئر سکواش کھلاڑی حارث قاسم نے ہانگ کانگ جونیئر سکواش چمپئن شپ انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا۔ہانگ کانگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حارث قاسم نے فائنل میں کورین کھلاڑی لی من وو کو 11/5, 11/3, 11/9 سے ہرایا۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے ہانگ کانگ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں کیلئے دو انڈر 19 فرحان ہاشمی، عزیر رشید اور ایک انڈر 17 حارث قاسم کو سپانسر کیا جس میں نے حارث قاسم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 128 کھلاڑیوں نے انڈر 19 اور انڈر 17 مقابلوں میں حصہ لیا ۔ جن کا تعلق ہانگ کانگ، بھارت،، آسٹریلیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، اردن، تھائی لینڈ،، چین،، مصر،، کینیڈا،، امریکہ،، چائنز تائی پی اور دیگر ممالک شامل ہیں۔قبل ازیں حارث قاسم نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے عامر الاظہر کو 3-2 کے سخت مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔حارث قاسم نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت خوشی ہے کہ اگست کے مہینے میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار اور سیکرٹری شیراز سلیم کا شکریہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور ہانگ کانگ بھجوایا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو تین سال سے اچھے ٹورنامنٹ کھیلے اور جیتے جس سے کافی تجربہ حاصل ہوا جو اب کام آرہا ہے۔۔پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کا کہناتھا کہ ڈاکٹر ندیم مختار کی کوششوں سے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ اب ہم اپنے کھلاڑیوں کو اچھے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھیج رہے ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل تجربہ بھی مل رہا ہے اور وہ جیت کر پاکستان کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!