اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ ، ینگسٹرز کلب نے یوتھ پاور کلب کو ہرا دیا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ): اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ینگسٹرز کلب نے یوتھ پاور کلب کو5-3 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی، قائد اعظم کلب سیکرٹری غلام رسول، حیدری کلب کے سیکرٹری شفقت رضا کے علاوہ شائقین کثیر تعداد بھی موجود تھی، ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں ینگسٹرز کلب کی جانب سے طحہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے سات منٹ یوتھ پاور کلب کے وسیم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، دونوں ٹیموں کو پانچ ، پانچ پنلٹی ککس دی گئی ، پنلٹی ککس پرینگسٹرز نے چار اور یوتھ پاور کلب نے دو گول کئے،ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی،ٹورنامنٹ ناک سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!