ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس میں دلائل مکمل،فیصلہ محفوظ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ امکان ہے کہ فیصلہ دو ہفتے میں سنایا جائے گا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ فریقین نے پیر کو سماعت میں اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ خالد لطیف، محمد نواز اور شرجیل خان کو فکسنگ کی پیشکش ناصر جمشید نے کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثابت کیا کہ ناصر جمشید ہی وہ شخص تھا جس نے کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی ۔محمد نواز نے انکار کیا۔ شرجیل خان اور خالد لطیف نے اقرار کیا اوراس کے ساتھ فکسنگ میں شامل ہوئے۔ اسپاٹ فکسنگ کی اور دونوں کو پابندی کا سامنا ہے۔ اسی پابندی کو سامنے رکھتے ہوئے ناصر جمشید کے خلاف پابندی کی استدعا کی گئی ہے۔

error: Content is protected !!