ایس بی پی پنجاب کرکٹ اکیڈمی ملتان کے شعیب لاہور قلندرز کیلئے منتخب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی ملتان کے نوجوان کرکٹر شعیب کو لاہور قلندر کی گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے، شعیب کو ٹرائلز کے بعد ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا جو کہ آئندہ کرکٹ سیزن میں اپنی صلاحیتوںکے جوہر دکھائیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی نگرانی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کی ہیں جس میں نوجوان کرکٹر زکو ماہر کوچز کے نگرانی میں تربیت دی جاتی ہے، اکیڈمی کے قیام کا مقصد نئے کھلاڑی تلاش کرکے ان کو تربیت دینا ہے، نوجوان کرکٹر شعیب بھی ان کھلاڑیوں میںشامل ہیں جن کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی میں تربیت دی گئی اور شعیب نے سخت ٹرائلز کے بعد لاہور قلندر کی گلگت بلتستان کی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

error: Content is protected !!