عالمی کپ کرکٹ 2019،،قومی سلیکشن کمیٹی نے پلان مرتب کرلیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی سلیکشن کمیٹی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی تیاریوں کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق احمد شہزاد، عمر اکمل، کامران اکمل ورلڈ کپ پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پلان سے آگاہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن ہوگا، شعیب ملک، محمد حفیظ، اظہر علی، یاسر شاہ ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں جبکہ احمد شہزاد، عمر اکمل، کامران اکمل ورلڈ کپ پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق، اظہر علی، شان مسعود، محمد حفیظ شامل ہیں، آصف علی، شاداب خان، حسن علی ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔ فہیم اشرف، عثمان شنواری بھی ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں جبکہ محمد عامر، جنید خان، حسن علی، عثمان شنواری کے لیے روٹیشن پالیسی ہوگی، وہاب ریاض، محمد عرفان، وقاص مقصود کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 33 کھلاڑی شامل ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں اظہرعلی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابر اعظم اور محمد عامر شامل ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں عمر اکمل، کامران اکمل اور ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اوپنر احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا گیا ہے

error: Content is protected !!