پی سی بی ایوارڈز،حسن علی ون ڈے ،بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی قرار

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی بی ‘ کی سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں حسن علی ایک روزہ کرکٹ میں سال کے بہترین کھلاڑی جبکہ بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین قراردے دئیے گئے ہیں۔امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کپتان سرفراز احمد کے نام رہا، انہیں دس لاکھ روپے بھی دئے گئے، ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے پر فخر زمان کو اسپیشل ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے ملے جبکہ ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد عباس کے نام رہا۔پی سی بی سالانہ ایوارڈز کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کے لئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ مختلف کھلاڑیوں کے زیر استعمال رہنے والی منفرد چیزیں اور ٹاس کے سکے بھی نیلامی کا حصہ بنائے گئے۔نیلامی میں کپتان سرفراز احمد کے وکٹ کیپنگ گلوز فخر زمان نے 6 لاکھ روپے میں خریدے۔ آل رائونڈرز شعیب ملک کے بلے کی 1 لاکھ 60 ہزار روپے میں نیلامی ہوئی۔پی ایس ایل تھری فائنل میں ٹاس کے لیے استعمال ہونے والے سکے کی65 ہزار روپے میں جبکہ پہلے ایلیمنٹر میں ٹاس کے لیے استعمال ہونے والے سکے کی55 ہزار روپے میں نیلامی ہوئی تاہم اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردی گئی۔تقریب میں پی سی بی بیسٹ ایمرجنگ پلیئرکا ایوارڈ آل رائونڈر فہیم اشرف لے اڑے، انہوں نےایوارڈ جیتنے کے بعد اسٹیج پرپش اپس بھی لگائے۔بیسٹ ڈومیسٹک بیٹسمین کا ایوارڈ شان مسعود، بولر اعزاز چیمہ اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو دیا گیا۔پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایوارڈ میں نہال عالم جبکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں عامراشفاق پلیئر آف دی ایئر قرارپائے گئے۔پی سی بی بیسٹ ایمرجنگ ویمن اور بہترین بولر کا ایوارڈ ڈائنا بیگ کو دیا گیا، خواتین کی بہترین ون ڈے پلیئر کا ایوارڈ ثناء میر، ٹی ٹوئنٹی کا جویریا خان کے نام رہا جبکہ خواتین ڈومیسٹک کرکٹ میں سدرہ نواز کو بہترین وکٹ کیپر اور بسمہ معروف بہترین بلے باز کے ایوارڈ کی حقددار بنیں۔تقریب میں چیئرمین نجم سیٹھی کے علاوہ کپتان سرفراز احمد، سابق کپتان شاہد خان آفریدی سمیت کئی اسٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، امپائروں اور آرگنائزروں کوبھی ایوارڈز دیئے گئے جبکہ چیئرمین پی سی بی نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کے حوالے سےخطاب کیا۔

error: Content is protected !!