کوائنٹن ڈی کاک کا کائونٹی کھیلنے سے انکار

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کاک نے انگلش کائونٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے کے باوجود جنوبی افریقی بورڈ کی درخواست پر کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ حال ہی میں زخمی ہونے والے کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ سری لنکا کے خلاف باقی ماندہ ون ڈے میچوں میں کپتانی کرنے والے ڈی کاک نے سیزن کے آخری 4 میچوں کا معاہدہ کر رکھا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ انکے ہاتھ کی تکلیف بڑھتی جارہی ہے ،جس کے علاج کی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!