جشن آزادی کے حوالے سے تمام اضلاع میں سپورٹس کے مقابلے جاری ہیں، محمد عامر جان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کے مقابلے جاری ہیں، جس میں کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ایل ڈی اے کی جانب سے اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے14اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پروقار اور رنگا رنگ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات شرکت کرینگی،تقریب میں ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کئے جائیں گے اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس حوالے سے جمعہ کے روز ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ، جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منارہے ہیں،جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کے مقابلے جاری ہیں جس میں کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے، نوجوانوں کو آگاہی دے رہے ہیں کہ پاکستان کتنی قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم سب کو پاکستان کی ترقی اور اس کے وقار کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرائے جارہے ہیں نوجوان محنت کریں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

error: Content is protected !!