مظفر آباد میں لاہور قلندرز ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل

مظفر آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) مظفر آباد میں لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پوگرام کےتحت ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ساتھ انضمام الحق اور یاسر شاہ نے بھی ٹرائلز کی نگرانی کی۔قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ مظفر آباد میں دو روز کی بارش کے باوجود بھی کافی اچھا رسپانس رہا ۔کچھ جگہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کرکٹرز نہیں پہنچ سکے تھے۔ یہاں سے شارٹ لسٹ کھلاڑی میرپور میں فائنل ٹرائلز میں شریک ہوں گے۔ دریں اثناء لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں باصلاحیت فاسٹ بولر سامنے آگیا جو دونوں ہاتھوں سے بولنگ کراتا ہے۔ مظفر آباد کے واصف علی نے ٹرائلز میں 86.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی ۔ وہ اس سیزن میں اب تک کے تیز ترین بولر ہیں۔

error: Content is protected !!