اینڈریو فلنٹوف باکسنگ میں ناکامی کے بعد گلوکار بن گئے


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ کے میدانوں پر چھکے اور چوکے مارنے والے سابق برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فل ٹوف گلوکار بن گئے۔ عالمی کرکٹ کپ 2019 کی تشہیر کے لیے مدھر اور سریلا نغمہ گنگنا دیا۔کرکٹ کے رنگ میں جیسے سب کی رنگ گئے ہیں اور اینڈریو فل ٹوف نے بھی ان سب کو بنادیا ہے دیوانہ۔ جو اس کھیل کے نکلے ہیں سب سے بڑے دیوانے۔ جہاں سے گزر رہے ہیں سب ہوتے جارہے ہیں سابق برطانوی کھلاڑی کے سنگ۔ جوش اور جذبہ ہے سب کا عروج پر۔سابق برطانوی آل راؤنڈر کی گلوکاری کا معیار بھی رہا ہے عروج پر۔ جنہوں نے انگلینڈ کی سرزمین پر ہونے والے اگلے برس کرٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے گلوکاری کے شعبے میں اپنا کمال دکھایا ہے۔

error: Content is protected !!