عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بھی تبدیلی آئیگی،وقار یونس

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے آنے سے کرکٹ میں بھی بہترین تبدیلی آئے گی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹاپ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا، کرکٹ میں جو بھی تبدیلی لانی ہے وہ اس پر بہتر طریقے سے سوچیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کرکٹ کے لیے اچھی پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی کہتے ہیں کہ ٹیمیں کم کرو، کرکٹ کا معیار اور فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز بہتر بناؤ اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال رکھو۔گفتگو کے دوران وقار یونس نے بتایا کہ ہم تمام کرکٹرز نے عمران خان سے ملاقات کی جو کہ ہماری ذمہ داری تھی، ہم نے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہت سے معاملات پر بات چیت بھی کی جو کہ مثبت نشانی ہے۔الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور جو تبدیلی پاکستان میں آئی ہے وہ اچھی ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا، ‘مجھے یقین ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم مل کر ملک کے لیے کام کرے گی’۔

error: Content is protected !!