سرفراز احمد کی لیول ون کوچنگ کورس سے معذرت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سرفراز احمد کامیابی کے ساتھ دو سال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کپتانی کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں قومی اکیڈمی میں لیول ون کوچنگ کورس کرنے کی پیشکش کی لیکن سرفراز احمد نے عید اور پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سےمعذرت کرلی تاہم وہ مستقبل میں کوچنگ کورس کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کوچنگ کے لئے لیول ون ابتدائی کورس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اکیڈمی میں تین دن بعد لیول ون کوچنگ کورس ہورہا ہے۔ پی سی بی کے ایک افسر نے سر فراز احمد کو کورس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ چار دن کے کورس میں آپ کو دو دن شرکت کر نے کے بعد سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کورس کرنے میں دلچسپی تو رکھتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ مجھے فضل محمود ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر کراچی جانا ہے جہاں ان کی عید کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مصروفیت ہیں۔31 سالہ سرفراز احمد 41 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور48ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ سابق کپتان یونس خان بھی ابتدائی کورسسز کرچکے ہیں لیکن گذشتہ

error: Content is protected !!