کلب کرکٹ سے اچھا تجربہ حاصل ہوتا ہے،اسد شفیق

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو محدود نہیں کیا ۔ بہتری کے لئے ہمیشہ کوشش کرتا رہتا ہوں۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی سیریز اہم ہوں گی ان سیریز کا شدت سے انتظار کررہا ہوں اور تیاری کے ساتھ جائوں گا۔ کلب کرکٹ سے اچھا تجربہ حاصل ہوتا ہے ۔ ہر کھلاڑی کی ابتدا کلب کرکٹ سے ہوتی ہے۔ وہ  لاہور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اسد شفیق نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنے کلب سے کھیل کر اوپر آتا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کی کرکٹ کلب سے ہی شروع ہوتی ہے ۔ فارغ وقت میں میری کوشش ہوتی ہے جب ہی وقت ہو کلب کرکٹ کھیلوں ۔ کلب کرکٹ کھیلنے سے اچھی پریکٹس ہو جاتی ہے ۔ اس وقت سیزن آف ہے قائد اعظم ٹرافی سے قبل پاکستان کلب سے کھیل کر میچ پریکٹس حاصل کررہا ہوں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف انٹر نیشنل سیریز کے بارے میں اسد شفیق کا کہنا ہے کہ دبئی میں اسپنرزکے لئے وکٹ سازگار ہوتی ہے ۔ پاکستان ٹیم کے اسپنرز ولڈ کلاس ہیں ، آئوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میرا کام ہے اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوائوں ، جہاں بھی کھیلوں پرفارمنس دوں ۔

error: Content is protected !!