ایشیا کپ ٹکٹوں کی فروخت شروع

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے ،ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔اے سی سی ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ایشیا کپ کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2018 کی ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم رکھی گئی ہے۔

 

error: Content is protected !!