ایشیا کپ کا شیڈول جاری،پاکستان بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو ہوگا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ 2018 کا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق ایونٹ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان گیارہ میچز کھیلے جائیں گے۔ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔

error: Content is protected !!