کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان آئیگی

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 27 اگست سے دنیا کے سفر پر روانہ کی جائے گی، پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹرافی کی رونمائی 3 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک ہو گی۔کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 27 اگست سے دنیا کا سفر کریگی جس کی رونمائی 21 ممالک میں کی جائے گی۔ میگا ایونٹ کی ٹرافی 3 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک پاکستان میں رہے گی، 3 تا 6 اکتوبر لاہور میں رونمائی ہو گی،6 سے 8 اکتوبر ٹرافی اسلام آباد ميں گھمائی جائے گی اور 9سے 13 اکتوبر کراچي کے شائقين ٹرافی ديکھيں گے۔ کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز آئندہ سال 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا۔

error: Content is protected !!