یو ایس اوپن کا ایک اور اپ سیٹ،کیرولینا وزنائیکی بھی شکست سے دوچار


نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں بڑے ناموں کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس میں عالمی نمبر دو کھلاڑی کیرولینا وزنائیکی بھی شامل ہو گئی ہیں جنہیں یوکرائن کی کھلاڑی لیسا توسرنکو نے با آسانی چھ چار اور چھ دو سے اپ سیٹ شکست دی ڈالی، یہ یوکرائن کی کھلاڑی لیسا کی کیرولینا کیخلاف پہلی کامیابی ہے، یو ایس اوپن کے اس دوسرے رائونڈ میچ سے قبل دونوں کھلاڑیوں کے درمیان نو بار مقابلہ ہوا تاہم ہر بار کیرولینا وزنائیکی نے ہی کامیابی حاصل کی تھی،ناکامی کے بعد کیرولینا وزنائیکی کا کہنا تھا کہ لیسا نے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت ان کا حق تھی تاہم انہیں اس ناکامی سے مایوسی ہوئی ہے اور آئندہ وہ ان غلطیوں کو دور کرینگی جن کی وجہ سے آج انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کامیابی حاصل کرنے والی لیسا کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے کیریئر کی بڑی جیت ہے ، بڑی کھلاڑی کیخلاف جیت سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو آئندہ ان کے کام آئیگا۔

error: Content is protected !!