اعجاز الرحمن عالمی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے اعجاز الرحمن کیو بی آئی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال نومبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی جس میں 120 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں ہر ملک کا چیمپئن ایک مرد اور ایک خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اسی طرح اعجاز الرحمن چیمپئن ہونے کی بنا پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اعجازالرحمن دن رات تربیت میں مصروف ہیں۔

error: Content is protected !!