وولٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ فرانس کے نام


بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ) سپین میں جاری وولٹا سائیکل رس کا چھٹا مرحلہ فرانس کے سائیکلسٹ ناسر بوہانی نے جیت لیا، ایونٹ میں ان کے ہم وطن روڈی کی مجموعی برتری برقرار ہے۔سپین میں سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ چھٹی سٹیج میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ شرکا جیت کیلئے پرجوش نظر آئے۔فرانس کے ناسر بوہانی نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے پانچواں راؤنڈ اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں ان ہی کے ہم وطن روڈی کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

error: Content is protected !!