نیشنل سینئرز و جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 8ستمبر سے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل سینئرز اور جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ8 سے 14 ستمبر تک ڈی اے کریک کلب میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ روپے ہوگی، اس بات کا اظہار ڈاکٹر فرح عیسی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فرح عیسی زیدی نے کہا کہ پاکستان ٹینس کا منظور شدہ گریڈ ون ٹورنامنٹ ہے جسے ڈاکٹر عیسی لیباریٹری اور ڈائیگنوسٹک سینٹر اسپانسر کررہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں جونیئرز 18,سنگلز، اور ڈبلز، گرلز 18سنگلز، بوائز انڈر 10، 12، 14 اور 16 سنگلز، جونیئرز 18اور14 ڈبلز، 35اور 55 سنگلز، جے ٹی آئی کے انڈر 8 اور انڈر 6کے مقابلے منی کورٹس پر ہوں گے جس مین سافٹ سرخ اور اورنج بال استعمال ہوں گے۔ سافٹ ٹینس کے مینز اور لیڈیز سنگلز اور مینز ڈبلز کے ایونٹ اور اسپیشل کھلاڑیوں کا سنگلز ایونٹ بھی ٹورنامنٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!