کوچ مکی آرتھر کی نئے کرکٹ سیزن پر مصباح سے مشاورت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سابق کپتان مصباح الحق نے ہفتے کو لاہور میںملاقات کی اور مصروف کرکٹ سیزن پر تبادلہ خیال کیا۔مکی آرتھر قومی اکیڈمی میں قیام پذیر ہیں وہ قائد اعظم ٹرافی کا میچ دیکھنے ایل سی سی اے گراونڈ پہنچ گئے۔ مکی آرتھر نے مصباح الحق سے اگلے چھ ماہ پاکستان ٹیم کےمصروف ترین سیزن پر مشاورت کی ۔مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ سابق کپتان مصباح الحق سوئی نادرن گیس کی جانب سے ٹورنامنٹ کے منتخب میچوں میں حصہ لیں گے۔

error: Content is protected !!