جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا ترتیب مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے۔پی ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں حصہ لینے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں عباس زیب، فرحان ہاشمی، حارث قاسم، اسداللہ، حمزہ خان اور اشب عرفان شامل ہیں، عباس زیب اور فرحان ہاشمی انڈر 19، حارث قاسم اور اسد اللہ انڈر 17 جبکہ حمزہ خان اور اشب عرفان انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلوں کے لئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیمپیئن شپ 26 سے 29 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!