انڈر 15فٹبال کپ، بہاولپور اور فیصل آباد ڈویژنز کی کامیابیاں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پنجاب انڈر 15بوائز فٹ بال کپ کے مقابلے جاری ہیں، سیمی فائنلز میں فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور لاہور کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں،پیر کی شب ہونے والے میچز میں بہاولپور اور فیصل آباد ڈویژنز کی ٹیموں نے اپنے مخالف حریفوں کو شکست دیدی

پہلے میچ میں بہاولپور نے گوجرانوالہ کو 6-1سے ہرایا، بہاولپور کے محمد سفیان اور عبداللہ نے دو، دو گول کئے،مزمل اور حمزہ فاروق نے ایک ایک گول کیا، دوسرے میچ میں فیصل آباد نے سرگودھا کو 5-1سے شکست دی، فیصل آباد کے عبدالرحمٰن نے تین اور واصف نے دو گول کئے سرگودھا کی جانب سے علی افضل نے ایک گول کیا۔کھلاڑیوں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرکے فٹ بال کے شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔پنجاب انڈر 15بوائز فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور لاہور کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

error: Content is protected !!