فہمیدہ مرزا کا بڑا اعلان

اسلام آباد ( نواز گوھر)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ کھیلیں ذہنی جسمانی نشوونما ضروری ہے اور اکیلی کچھ نہیں کر سکتی سب کا ساتھ چاہئے وزیر اعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور بدقسمتی سے کھیلوں میں سیاست ہے اورکھیلوں کو سیاست سے پاک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں اور میڈیا کو کھیلوں میں کمزوریوں کی نشاندہی کرنی چاہیے، ایشین گیمز میں کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی دستہ کی کارکردگی تشویش ناک ہے‘ پاکستان سپورٹس بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا ہے۔ سپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان ہاکی کی بحالی چاہتے ہیں اور کھیلوں میں کمزوریوں کو دور کریں گے۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ملک گیر مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے، پودے لگانے والوں میں اولیمپئن منظور الحسن، سکواش، ٹینس، ہاکی اور فٹ بال کے کھلاڑیوں ،فونڈر چیرمین ساوتھ ایشین سپورٹس جنرلسٹس ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک نے بھی پودے لگائے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خوشی ہے کہ ملک بھر سے تمام کھیلوں کے میدان سے کھلاڑی آئے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلیں ذہنی جسمانی نشوونما ضروری ہے اور اکیلی کچھ نہیں کر سکتی سب کا ساتھ چاہئے۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کسی دور میں پاکستان کھیلوں میں پہلے نمبر پر تھا۔ انہوں نی کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سپورٹس کو ابھارنا ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سب کے ساتھ مل کر ملک میں سپورٹس پالیسی بنانا چاہتے ہیں‘ پاکستان سپورٹس بورڈ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں کھیلوں کی تنزلی کے بارے میں وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ قومی کھیل ہا کی کو فعال کرنا چاہتے ہیں اور ایک وقت تھا کہ ہا کی پر فخر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری کے ماحول سے نکلنے کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں آگے بڑھنے کے لئے گراس روٹ سطح پر کام کرنا ہوگا اور سکول اور کالجز کی سطح قدامات اٹھانے ہونگے۔

error: Content is protected !!