رافع ہاشمی کی احسان مانی کو مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی ڈسٹرکٹ انڈر 19،سینئر ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ رافع ہاشمی نے احسان مانی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ احسان مانی ملک میں کرکٹ کے فروغ اور بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے بھرپور کوشش کرینگے، اپنے ایک جاری کردہ بیان میں رافع ہاشمی نے کہا کہ احسان مانی جو اس سے قبل آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب ہونا پاکستان کرکٹ کیلئے بہت نیک شگون ہے، انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ احسان مانی ملک میں ڈس ایبلڈ کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرینگے اور ڈس ایبلڈ کرکٹرز جن مسائل کا شکار ہیں انہیں وہ حل کرنے کی کوشش کرینگے، ایک سوال کے جواب میں رافع ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹرز میں کسی طرح بھی صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اگر انہیں مکمل سہولیات دی جائیں تو یہ بھی پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!