ساف فٹبال چیمپئن شپ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ساف چیمپئن شپ پاکستان فٹبال ٹیم نے اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیپال کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی،حسن بشیر اور محمد علی نے ایک ایک گول کیا،صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اگلے میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،ہیڈ کوچ جوز انتونیو نوگیرا اور کپتان صدام حسین فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں گزشتہ روز شروع ہونے والی ساف چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ابتدا میں ہی حریف پر دبا بڑھایا، چند اچھی مووز کے بعد پہلا گول حسن بشیر نے 39منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک پر کیا، نیپال نے جوابی حملوں میں ایک کامیاب کوشش سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا،سخت کوشش کے بعد بالآخرپاکستان کو دوسری کامیابی انجری ٹائم میں حاصل ہوئی، محمد علی نے فیصلہ کن گول داغ کر فتح اپنی ٹیم کے نام کردی۔ صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کہ ٹیم اگلے میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ پلیئرز کو برازیلی کوچ جوز انتونیو ناگورا اور ٹرینر پورٹیلا کی رہنمائی میں اپنی مہارت اور فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا ہے،ٹیم مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے اور ایونٹ میں گہرا تاثر چھوڑنے میں کامیاب ہوگی۔ہیڈ کوچ جوز نوگیرا اور کپتان صدام حسین نے اچھی کارکردگی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

error: Content is protected !!