انگلینڈ کیخلاف 5 واں اور آخری ٹیسٹ،بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم میں جمعہ سے شروع ہونے والے آخری میچ کے لئے2 بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 18 سالہ بیٹسمین پارتھیو شا کو موقع دیا جاسکتا ہے ،کے ایل راہول ڈراپ ہونگے ۔ دوسری تبدیلی لیفٹ آرم سپنر رویندرا جدیجا کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ متوقع ہے۔ ٹاپ سپنر روی ایشون کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز نیٹ پر بولنگ بھی نہیں کی۔ وہ پوری سیریز میں ناکام جارہے ہیں۔ دریں اثنا بھارتی کرکٹ کے مشکلات میں گھرے ہیڈ کوچ روی شاستری کو عزت اور عہدہ بچانے کیلئے پانچواں ٹیسٹ بہت اہم ہوگا۔ وہ کھلاڑیوں کو مشکل دورے کیلئے تیار نہ کرپانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ تاہم انہوں نے ٹیم کو جیت کا سنہری فارمولا بتادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچویں ٹیسٹ سے پہلے بھارتی کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا ہوگا ۔

error: Content is protected !!