یوم دفاع کے موقع پرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خواتین کا ہاکی میچ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان تیمور خان نے کہا ہے کہ ہمیں شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، 6ستمبر کا دن ان کی قربانیوں کویاد رکھنے کے لئے منایا جاتا ہے، ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے، وہ ہر پل ہمارے ساتھ ہیں،ہم سپورٹس کے ذریعے دنیا میںپاکستان کا نام روشن کرکے ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیوں سے آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، آج کا ہاکی میچ شہدا کے نام ہے، سپورٹس کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کو سپورٹس کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں اور آئندہ سپورٹس کے بڑے ایونٹس بھی منعقد کروائے جارہے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 6ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر کھیلے جانے والے خواتین کے ہاکی میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہاکی اولمپئن نوید عالم، پروین سکندر گل اور دیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان تیمور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی قربانیوں کا یاد رکھا جائے، ہمارے شہدا نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں، ہم اپنے شہدا ء پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، سپورٹس کے میدان میں ہمارے کھلاڑیوں نے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں

پنجاب حکومت سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاء رہی ہے۔ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، شہدا کی قربانیوں سے ہم سب محفوظ ہیں، ان کی یاد منانے کے لئے سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرائے جاتے ہیں ، یہ بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے

میچ کی آرگنائزر پروین سکندر گل نے سپورٹس بورڈ پنجاب کا میچ کے انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے جب بھی تعاون کی ضرورت ہوئی ہمیں ہمیشہ بھرپور تعاون ملا، 6ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر خواتین کی کی دو ٹیمیں بنائی گئی ہیں، میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید الیون کے درمیان ہاکی میچ کھیلا جارہا ہے۔

error: Content is protected !!