ویرات کوہلی اور روہت شرما میں کچھائو اور دوریاں سامنے آنے لگیں


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ایشیاءکپ کے لیے بنائے گئے کپتان روہت شرما کے درمیان کھچاؤ اور دوریاں سامنے آنے لگی ہیں ، روہیت شرما نے قائم مقام کپتان بنتے ہیں ویرات کوہلی کوسوشل میڈیا پران فالو کر دیا ہے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ستارے کچھ گردش میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر ایک روزہ سیریز میں شکست کھائی پھر ٹیسٹ سیریز بھی گنوائی جس کے بعد ایشیا کپ میں آرام دینے کے غرض سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔حال ہی میں روہت شرما کو انگلینڈکے دورے میں جگہ نہیں دی گئی تھی۔ پہلے تین ٹیسٹ کے بعد آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے بھی روہت کو منتخب نہیں کیا گیا ، بلکہ روہت شرما کے بدلے پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو موقع دیا گیا تھا،اور ٹیم کے انتخاب میں کپتان کا کردار اہم ہوتا ہے ،اسی وجہ سے شاید روہت شرما ناراض ہیں اورنہ صرف انہوں نے کوہلی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا بلکہ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو بھی ان فالو کر دیا ہے۔ان فالو کرنے کے بعد قیاس آرائیوں میں تیزی آگئی ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ بھارتی ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں ایک مرتبہ پھر ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں پہلے ٹیسٹ میں 194رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 163رنزبنا کر پوویلین لوٹ گئی تھی جب کہ ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ میں 245رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر بھارتی ٹیم نے3وکٹوں پر 123رنز بنا لیے تھے تاہم کپتان ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد پوری بھارتی ٹیم 184رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ واضح رہے کہ روہت شرما کو 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے ، ایشیاءکپ میں ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے۔

error: Content is protected !!