ڈیوڈ بیکہم نے اپنے فٹبال کلب کا نام فائنل کرلیا

میامی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے امریکی فٹبال لیگ ایم ایل ایس میں اپنی ٹیم کے کلب کا نام انٹرنیشل ڈی فٹبال میامی فائنل رکھ لیا ہے۔ ان کی ٹیم 2020 سے کھیل کا اغاز کرے گی۔ اپنی ٹیم متعارف کروانے پر ڈیوڈ بیکہم کا کہنا تھا کہ یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور میں اپنی ٹیم پر فخر کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ میامی ٹیم کے مالک ہیں، آج امریکا میں اپنی ٹیم متعارف کرواکراہم قدم اٹھا ہے ۔ اس موقع پر ٹیم کے انتظامی مالک جیورج ماس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس کلب کو دنیا کے بڑے فٹبال کلبوں میں شمارکروائیں۔

error: Content is protected !!