یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل


نیویارک (این این آئی)یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ٗمینز سنگلز سیمی فائنلز کل  ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور جاپان کے کی نیشیکوری مینز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ جاپان کے کی نیشیکوری سے ہوگا ۔دوسری جانب یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میچ   اتوار کو کھیلا جائیگا۔ ہوگئی ۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جاپان کی نائومی اوساکا ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ چکی ہیں ٗپہلے سیمی فائنل میچ میں سرینا ولیمز نے لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان کی نائومی اوساکا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو شکست فاش سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔

error: Content is protected !!