ساف فٹبال کپ،پاکستان کی ٹیم 13سال بعد سیمی فائنل کھیلے گی

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیشن میں جاری جنوبی ایشیا فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف یا ساف) کی چیمپئین شپ میں پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم نے بھوٹان کو 0-3 سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش کے بنگاباندھو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے گروپ-اے کے میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔قومی ٹیم نے محمد ریاض کے گول کی مدد سے میچ کے ابتدائی 20 منٹ میں بھوٹان کی ٹیم پر برتری حاصل کی۔پہلے گول کے 9 منٹ کے بعد پاکستان کے حسن بشیر نے دوسرا گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو دوگنا کردیا۔میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان نے اپنی 0-2 کی برتری کو برقرار رکھا۔میچ کے دوسرے ہاف کے ابتدا ہی سے دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کی بھرپور کوششیں کیں تاہم کوئی بھی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔تاہم میچ کے اختتام سے قبل 91ویں منٹ میں پاکستان کے فہیم احمد نے گول کر کے پاکستان کی برتری 0-3 کردی۔پاکستان کی کامیابی کے باعث قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، اس سے قبل پاکستان کی فٹ ٹیم نے 2005 میں ایس اے ایف ایف یا ساف کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔

error: Content is protected !!