پاکستان ایشیا کپ جیت جائیگا،ثقلین مشتاق


لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، عمران خان ملک کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی بہتری لائیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز باولر ثقلین مشتاق نے ایشیا کپ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں پہلے سے بہتری آئی ہے، بیٹنگ لائن، بالنگ اور فیلڈنگ میں خوب پریکٹس کروائی گئی ہے، سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں۔ سپنرز کا ٹیم میں اہم رول ہے، شاداب جادوئی صلاحیت کے حامل اور میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ فہیم اشرف اچھے آل راونڈر ہیں۔ حسن اور محمد عامر بھی بھرپور پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہیں، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیل پیش کریگی اور ایشیا کپ جیتے گی۔عمران خان کے حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ان سے بہتر کرکٹ کو کوئی نہیں سمجھتا، پاکستانی کرکٹ کو کیسے آگے لے کر جانا اور منظم کرنا ہے عمران خان پوری مہارت رکھتے ہیں، وہ ملک کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی بہتری لائیں گے۔

error: Content is protected !!