یو ایس اوپن،ویمنز سنگل کا فائنل کل کھیلا جائیگا

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز یو ایس اوپن میں کامیابی سے صرف ایک مزید فتح کی دوری پر ہیں۔ انہوں نے سیمی فائنل میں لٹویا کی اناستاسیا کو ہرادیا۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھا کر 6-3 سے فتح سمیٹی، دوسرے سیٹ میں بھی امریکی کھلاڑی نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اس بار انہوں نے با آسانی 6-0 سے فتح سمیٹ کر یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا کل مقابلہ جاپان کی نومی اوساکا سے ہوگا۔ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت کر سرینا ولیمز سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گی۔

error: Content is protected !!