انضمام الحق کی سربراہی میں 40کھلاڑیوں کا پول تشکیل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے چالیس کھلاڑیوں کا ایک پول تشکیل دیا ہے جس میں سے پاکستان اے ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز ،نیوزی لینڈ اے ، انگلینڈ لائینز کے خلاف منتخب کیا جائے گا۔پاکستان ٹیم میں جو کھلاڑی منتخب نہیں ہوسکے ہیں انہیں اے ٹیم میں شامل کیاجائے گا۔سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو بھی اے ٹیم میں گروم کرنے کی تجویز ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کے لئے اسد شفیق کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کئی کھلاڑیوںکو شامل کیا جائے گا۔سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں کیوں کہ پاکستان اے کی جانب سے سلمان بٹ کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں سے قبل چار روزہ پریکٹس میچ 29ستمبر کو کھیلے گی۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اے کی جانب سے فواد عالم،محمد اصغر،بلال آصف،شان مسعود،میر حمزہ،محمد رضوان،حسین طلعت،راحت علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!