محمد حفیظ ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں،سرفراز احمد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، محمد حفیظ اہم کھلاڑی ہیں اور ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئے ٹیم نے پھرپور تیاری کی ایونٹ میںٕ شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں، مقابلہ اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف چیمپئنزٹرافی کی فتح کو بھلا دیا اب آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔سرفرازاحمد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئےٹیم کا مورال بلند ہے، دبئی میں گرم موسم کی وجہ سے کوشش ہوگی کہ پہلے بیٹنگ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ سے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ، ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ محمد حفیظ اہم کھلاڑی ہیں اور ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔اس موقع پر سرفراز احمد نے پاکستان ٹیم کی جانب سے ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

error: Content is protected !!