قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو شکست

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) عمیر عالم، عبدالستار، حارث طاہر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو ہرا دیا۔ نمبر تین سیڈ محمد ماجد علی نے 119 کا سنچری بریک بھی کھیلا لیکن شکست سے نہ بچ سکے۔ ٹاپ سیڈ محمد آصف نے بآسانی کامیابی حاصل کی جبکہ نمبر دو سیڈ بابر مسیح کو محمد شہباز کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!