ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود بھارت عالمی نمبر ون


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کامیابی کےبعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک پوزیشن بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم جسے سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے شکست کےباوجود اپنی عالمی نمبر ون کی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے، انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرناہے اور سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چھ نومبر سے شروع ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کریگی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چار اکتوبر سے راجکوٹ میں شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!