سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ ناقابل شکست کراچی نے فائنل میں جگہ بنالی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہوم ایج کراچی کے شہزادے نے مسلسل چویتھ کامیابی حاصل کرکے ہاک میر پورخاص کے شہزادے کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ برج پاور حیدر آباد کے شہزادے کو ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل ہوئی جب انہوں نے ایچ ایس جے نواب شاہ کو 118رنز سے شکست دی۔ کراچی کے محمد سلمان مین آف دی میچ قرار پائے۔برج پاور حیدر آباد کے اسامہ بلوچ میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔میرپورخاص نے پہلے بیٹنگ کی اور 16.1اوورز میں تمام وکٹوں پر 82رنز اسکور کئے۔ احمد کبیر نے 3چوکے لگا کر 24رنز اسکور کئے۔ عزیز الدین 12رنز میں ایک چوکالگایا۔ کہف پٹیل کے 12رنز میں ایک چھکا شامل تھا۔محمد سلمان کو 3وکٹیں 12رنز کے عوض حاصل ہوئیں۔ابرار احمد 25رنز دے کر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔جوابی اننگز میں کراچی کی ٹیم 17.3اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔جب 4وکٹوں پر 83رنز جوڑے گئے۔ حارث علی خان نے 28رنز 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔ عماد عالم کے 27رنز میں 2چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔حنیف آزاد نیے 18رنز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔شیران ملک نے 17رنز پر 2جبکہ عاصم علی اور کہف پٹیل کو ایک ایک وکٹ ملی۔ حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 188رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ اسامہ بلوچ 71رنز میں 7چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹاپ اسکورر قرار پائے۔دانیال راجپوت نے 37رنز میں 4چوکے لگائے۔سمیع آفریدی کے 36رنز میں 3چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔عبدالرافع کے 17رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔جام سیف اﷲ ، بابرخان،شہزاد حسن ، شاہزیب احمد اور جواد علی کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔نواب شاہ کی پوری ٹیم 14.5اوورز میں 70رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حارث خانزادہ نے 14رنز میں 3چوکے ، عبدالرحمن کے 12رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔جام سیف اﷲ کے 11رنز میں ایک چھکا اور ایکک چوکا لگایا۔توحید خان نے 10رنز کے عوض 3، دانیال راجپوت نے 11رنز اور محمد وقار نے 19رنز پر 2,2وکٹ ملے۔

error: Content is protected !!