دھونی نے کپتانی چھوڑنے کی وجہ بتا دی


رانچی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ نئے کپتان کو ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا اس لئے انہوں نے کپتانی چھوڑی۔بھارتی اخبار کے مطابق جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صحیح وقت پر کپتانی چھوڑی، وہ چاہتے تھے کہ ویرات کوہلی کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کے لئے کافی وقت مل جائے۔ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ نئے کپتان کو مناسب وقت دیئے بغیر مضبوط ٹیم منتخب کرنا ناممکن ہے، میرا خیال ہے کہ مناسب وقت پر کپتانی سے علیحدگی اختیار کی۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بھارتی ٹیم کی شکست پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس میچز نہ ہونے سے بیٹسمینوں کو ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات درپش آئیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم اس وقت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہیں۔واضح رہے کہ دھونی کی قیادت میں 2007ء میں آئی سی سی ٹی 20 کا افتتاحی ایڈیشن جیتا، انہوں نے 2011ء میں ورلڈ کپ جیتے والے ٹیم کی بھی قیادت کی جبکہ بھارت نے 2013ء میں چیمپئنز ٹرافی بھی دھونی کی کپتانی ہی میں جیتی تھی۔ایم ایس دھونی نے نومبر 2014ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں 2017ء میں تمام فارمیٹ میں کپتانی بھی چھوڑ دی تھی۔

error: Content is protected !!