لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں سپورٹس کے فروغ کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، مستقبل میں عوام کو سپورٹس کے شعبہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے سربراہ اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کے دوران کیا، دونوں معزز شخصیات نے صوبائی وزیر کھیل سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے اور ان کو نکھار کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح کا سٹار بنایا جائے، اس کے لئے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی تلاش کا کام شروع کررہے ہیں، جس کے پاس ٹیلنٹ ہوگا اس کو ہر سہولت دی جائے گی اور مکمل رہنمائی کرینگے، دونوں شخصیات نے صوبائی وزیر کھیل کو اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔