ایشیا کپ،افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش فاتح،سری لنکا ڈھیر،تمیم اقبال ٹورنامنٹ سے آئوٹ


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ 2018کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نےسری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد137رنز سے شکست دے دی ۔افتتاحی میچ میں جیت کی اچھی خبر کیساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کلائی میں چوٹ لگنے کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ،تاہم انہوں نے آج کے میچ میں آخری وکٹ پر ایک ہاتھ سے بیٹنگ کی ۔ میچ کے دوسرے ہی اوور میں تمیم اقبال نے سورنگا لکمل کی گیند’پُل‘ کرنے کی کوشش کی ،ناکامی کے باعث گیندنے ان کی کلائی زخمی کردی ۔افتتاحی میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے پر مشفیق الرحیم مین آف دی میچ قرار پائے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 262رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا124رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انہیں 137رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامناہوا۔

سری لنکن ٹیم کے بیٹسمین بنگلہ دیشی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے،صرف ،دلرون پریرا29، اوپل تھرنگا 27 اور سرنگا لکمل 20رنز کے ساتھ تھوڑی بہت مزاحمت کرسکےتاہم بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان مشرفی مرتضی، مستفیظ الرحمان اور مہدی حسن مرازنے 2،2 شکار کیے اور روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ میںبنگال ٹائیگرز کے کپتان مشرفی مرتضی نے لنکن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹائیگرز کی اننگز کی ابتداء بلکل اچھی نہ رہی اور ملنگا نےٹیم میں واپس آتے ہی پہلے ہی اوور میں ٹائیگرز کے 2 بیٹسمینوں کو پویلین پہنچادیاپھر تمیم اقبال دوسرے اوور میںریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔بنگلہ دیش نے خراب شروعات پر ہمت نہیں ہاری اور مشفیق الرحیم اور محمد متھن نے ٹیم کی ڈوبتی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے نکالا اور تیسری وکٹ پر 131رنز جوڑدیے ،134کے مجموعی اسکور پر محمد متھن 63رنز بنا کر ملنگا کی تیسرے وکٹ بن گئے۔شراکت کے ٹوٹنے کے بعدمشفیق الرحیم کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین لنکن بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور ایک،ایک کرکے ٹیم کی وکٹیں گرتی گئیںتاہم مشفیق الرحیم آخرتک ڈٹے رہے اور 4چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے شاندار 144رنز کی اننگز کھیل ڈالی ،وہ ٹیم کے آئوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے۔مشفیق الرحیم اس سنچری کے ساتھ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی جانب سے 2 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئےہیں۔آخری وکٹ پر دوبارہ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے ایک ہاتھ سے بیٹنگ کی اور مشفیق الرحیم کے ساتھ اہم 32رنز کی شراکت قائم کی تاہم لنکن بولرز کی جانب سے لاستھ ملنگا نے 4، دننجایا ڈی سلوا 2جبکہ لکمل،اپونسو اور پریرا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکےتھے۔واضح رہے کہ ایونٹ میں کل پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ہے جو دبئی میں کھیلا جائے گا تاہم سری لنکا کا اگلا میچ افغانستان سے 17 ستمبر کو ہے جبکہ بنگلہ دیش کا اگلہ مقابلہ بھی 20ستمبر کو افغانستان سے ہی ہےاور یہ دونوں میچ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!