بھارت کو ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں سربیا کے ہاتھوں شکست


کرالجیو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی ٹینس ٹیم کو ڈیوس کپ ورلڈ کپ میں سربیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا،بھارت کی ٹیم جو سربیا کیخلاف ڈیوس کپ ورلڈ کپ کے پہلے ہی دونوں سنگلز میچوں میں شکست سے دوچارہو چکی تھی کو ڈبلز میں بھی اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب روہن بھپونا اور ساکتھ کو سربیا کی جوڑی نے شکست دی


اس طرح بھارت کو ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں تین صفر کی شکست کا بوجھ برداشت کرنا پڑا، ڈبلزکے فائنل میں سربیا کے نیکولا اور ڈانیولو نے روہن اورساکتھ کو چھ سات، دو چھ اور چھ سات سے شکست دی ریورس سنگلز میں اگراب بھارت کی ٹیم اپنے دونوں میچ جیت بھی جائے تو اس سے حتمی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

error: Content is protected !!